وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہ،وفاقی کابینہ نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل راتوں رات حل نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیرِ آب ہیں اور دعا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے نقصانات کم ہوں۔ سیلاب سے ہونے والے مجموعی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔





تبصرے بند ہیں