وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Karachi on a one-day visit

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

READ  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، سعودیہ، برطانیہ اور امریکا جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں