پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا حکومت سے سکول جلد کھولنے کا مطالبہ

Private Schools Association demands government to open schools soon

حکومت کے تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات کو 31 اگست تک بڑھانے اور تعلیمی اداروں کو یکم ستمبر سے کھولنے کے فیصلے کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے غیر ضروری اور بلاجواز قرار دے دیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ابرار احمد خان نے گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کے حکومتی فیصلہ پر اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ "گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، خاص طور پر میٹرک کی کلاسز کے طلبا کی تعلیم بری طرح متاثر ہو گی۔

ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گرمیوں کی چھٹیاں اکتیس اگست تک بڑھانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ نصاب کی بروقت تکمیل کروائی جا سکے اور امتحانات کی تیاری ممکن ہو سکے۔

READ  نجی سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم ڈوب کر جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں