وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی منظوری دیدی

Punjab Chief Minister approves Rs47 billion

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار سمیت دیگر امور کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو رمضان میں 3ہزار کی بجائے 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پروگرام کے تحت پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے، دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

READ  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملنے سے انکار کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں