پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایئر لفٹ ڈرون متعارف کروا دیا

Punjab government acquires airlift drone to help flood victims

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایئر لفٹ ڈرون متعارف کروا دیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے، جو 200 کلو تک وزنی افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ایئر لفٹ ڈرون ملتان میں سیلاب میں پھنسے افراد کی ریسکیو کے لیے بھیجا جائے۔ اس سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کر لی ہیں، اور سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئر لفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے، جس کے ذریعے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے لوگوں کو ایئر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن جاری ہے اور رواں ہفتے 4 ہزار سے زائد رضاکار سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔

READ  پاکستان اور افغانستان کےدرمیان جونیئر سطح کی سفارتی بات چیت کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں