پنجاب حکومت کا 13 ارب 34 کروڑ کی تعلیمی گرانٹ لینے کا فیصلہ

Punjab government decides to take education grant worth Rs 13.34 billion

گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن سے سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ لی جائے گی،گرانٹ سے تعلیمی معیار اور طلباء کا سکولوں میں اندراج بہتر بنایا جائے گا۔ 2 ارب 67 کروڑ روپے اہداف کی تکمیل پر مشروط ملیں گے، منصوبےکی کل لاگت 10 ارب 60 کروڑ روپےمقرر کی گئی۔

اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی ڈیٹا سسٹمز کو مضبوط کیا جائے گا، ضلعی تعلیمی اتھارٹیزکی کارکردگی بڑھانے کے منصوبے بھی شامل ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں امداد کے اثرات بہت محدود رہے ہیں، منصوبے کی منظوری کے بعد گرانٹ کے حصول کا عمل تیز ہو گا۔

READ  پنجاب حکومت کا گندگی پھیلانے والوں پر بھی جرمانے عائد کرنےکا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں