جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ایران اور خلیجی ممالک میں زندگی کا خاتمہ کردیگا: عباس عراقچی

Radiation release from nuclear plant will end life in Iran and Gulf countries: Abbas Araqchi

ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے خط میں بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب چوتھےحملےسے تابکاری اخراج کا خطرہ ظاہر کردیا۔

وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بھی جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایرانی جوہری پاورپلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو یہ نہ صرف ایران بلکہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں بھی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سوال کیا کہ کیا آپ کو یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پاورپلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کا غم و غصہ یاد ہے؟

انہوں نے کہا امریکا اور اسرائیل ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر اب تک 4 مرتبہ بم باری کر چکے ہیں، ایران کی پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے امریکا اسرائیل کے اصل مقاصد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

READ  امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں