چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، چین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ بارش اور سیلاب کے آغاز سے اب تک 23 صوبوں کی سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق، وزارتِ خزانہ نے ہنگامی مرمت کے لیے مقامی حکام کو تقریباً 540 ملین یوآن فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارتِ آبی وسائل کے مطابق، یکم جولائی سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے شمالی اور جنوبی چین میں ریکارڈ بارشیں برسائی ہیں۔





تبصرے بند ہیں