سکولوں میں بارشی پانی جمع، ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

Rainwater accumulates in schools

محکمہ سکول ایجوکیشن کی اپنی داخلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر سکولوں میں نکاسی آب کا مناسب بندوبست موجود نہیں، جس کے باعث بارشی پانی جمع ہونے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکولوں میں موجود کھڑے پانی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے باعث متعدد سکول سربراہان کی جانب سے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے سستی اور غفلت برتی جا رہی ہے جس پر محکمہ تعلیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور سکول سربراہان کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں کہ فوری طور پر اپنے اداروں میں موجود بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر کروایا جائے۔

محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غفلت برتنے والے سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیونکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر نہایت ضروری ہیں۔

READ  پنجاب بھر میں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں