نامور پاکستانی اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

Renowned Pakistani actor Khalid Hafeez Khan passes away

پاکستان کے معروف ٹیلی وژن اداکار خالد حفیظ خان انتقال گرگئے۔

خاندانی ذرائع نے اداکار خالد حفیظ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔

خالد حفیظ کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کردیا ہے۔

دوسری جانب، مداحوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ڈراموں کے کلپس اور یادگار مکالمے شیئر کیے، جو پاکستانی تفریحی دنیا پر ان کے دیرپا اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں نے خالد حفیظ خان کے انتقال کی خبر پر اسے انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نے کلاسک پی ٹی وی مزاحیہ ڈراموں کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اندازِ اداکاری نے کئی فنکاروں کو متاثر کیا۔

READ  پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں