آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں

Rescue operation in fire-hit Gul Plaza

کراچی کی آتش زدہ عمارت گل پلازہ کی چھت سے 7 گاڑیاں اتار لی گئیں۔

گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، پلازہ کی چھت سے گاڑیاں اتارنے کا کام بھی جاری ہے۔

آپریشن کے دوران گل پلازہ کی چھت سے 7 گاڑیاں اتار لی گئیں جس کے بعد 2گاڑیاں محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کی گئیں۔

عامر نامی تاجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گل پلازہ کی چھت پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں، حیران کن طور پر ہماری دونوں گاڑیاں محفوظ ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی دکان پر کام کرنے والے 2 افراد بھی تاحال لاپتا ہیں۔

تاجر رہنماجمیل پراچہ نے شکوہ کیا کہ گل پلازہ پر ریسکیو کا کام سست روی کا شکار ہے۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ مسلسل انتظار میں ہیں۔ انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر لاپتہ افراد کو تلاش نہ کیا گیا تو دوپہر 2 سے 3 بجے تک خود اندر جائیں گے۔

ادھر جلی ہوئی عمارت میں پھنسے شہریوں کے اہل خانہ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت بھی کی۔

READ  ویڈیو: کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ایک ملزم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں