ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سےشکست دے دی

Scotland defeat Italy by 73 runs

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی۔

گروپ سی کا یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4اور مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

READ  متنازع بیان پر سابق کپتان راشد لطیف کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں