کراچی؛ سیکیورٹی گارڈ نے بلیک میل کرنے والی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Security guard kills blackmailing woman

کراچی:
پاپوش نگر صرافہ بازار میں واقع نجی بینک کے باہر فائرنگ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چلیدہ خول برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور گرفتار سیکیورٹی گارڈ مبینہ طور پر آپس میں دوست تھے اور دوران تفتیش گرفتار گارڈز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون اسے بیلک میل کر رہی تھی اور اسی وجہ سے اس نے فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کے علاقے پاپوش نگر صرافہ بازار میں واقع نجی بینک کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

مقتولہ خاتون کی شناخت 32 سالہ زاہدہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون چاندنی چوک کی رہائشی تھی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کیا۔

READ  قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں