شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوےکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

Shaheen Afridi hosts dinner in honor of Sri Lanka and Zimbabwe teams

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

اسلام آباد میں قومی ون ڈے ٹیم کےکپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےکھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل کی چھت سے اسلام آباد کی خوبصورت شام سے محظوظ ہونےکے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانے بھی کھائے۔

زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

READ  کےٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں