وزیراعلیٰ سندھ نے ریلوے منصوبوں کیلئے 6.6 ارب روپے دینے کی منظوری دیدی

Sindh Chief Minister approves Rs6.6 billion for railway projects

سندھ حکومت نے ریلوے منصوبوں کے لیے 6.6 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی، اس دوران سندھ میں 858 کلو میٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں 63 ارب 26 کروڑ روپے سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ کے عوام کے لیے ریلوے کے جدید منصوبے شروع کر رہے ہیں، سندھ حکومت 6 جدید ٹرینیں خریدنے پر غور کررہی ہے، صوبے کی 67 فیصد آبادی ریلوے کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات میں کوٹری سے دادو، دادو سے لاڑکانہ، حیدرآباد سے میرپور خاص، روہڑی سے جیکب آباد اور حیدرآباد سے بدین سمیت 6 اہم روٹس کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی اسٹیشن پر عالمی معیار کی تزئین و آرائش کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے، وزارت ریلوے 6 جدید ٹرینوں کی سندھ حکومت کو تمام تفصیلات دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کا یہ اشتراک پاکستان ریلوے کی تاریخ کا نیا باب ہوگا، سندھ کو ریلوے کا ایسا نظام دیں گے جو ماحول دوست ہوگا اور معاشی ترقی بھی ہوگی، سندھ حکومت کو ہر ممکن تکنیکی تعاون اور ’رائٹ آف وے‘ فراہم کریں گے۔

READ  سانحہ کاہنہ میں جاں بحق مزید 7 بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں