محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

Sindh Education Department announces scholarship for Oxford University

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دستیاب ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسکالرشپ کیلئے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اورانگریزی زبان میں مہارت ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے بعد فائنل کیا جائے گا، اسکالرشپ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں دی جارہی ہے۔

READ  بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا، سسٹم کراچی سے کتنا دور ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں