ٹوبہ ٹیک سنگھ: تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

speeding bus hits rickshaw

چٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے باعث تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثےمیں رکشے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ حادثےکے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

READ  پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں