خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Strong earthquake tremors felt in Khuzdar and surrounding areas

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق خضدار میں 10بج کر 52 منٹ اور 11بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، گنداواہ، جھل مگسی، دادو اور میہڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سبی، کچھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

READ  لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی، غیر ملکی خاتون کا بیان منظرِ عام پر آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں