بھارت: سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجےکی پارٹی کی اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹرکامیابی

Superstar-turned-politician Vijay's party scores blockbuster win in its first election

جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں سپر اسٹار سے سیاست دان بننے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے کی نوخیر جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹر کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فروری 2024 میں بنائی گئی وجےکی جماعت ٹی وی کے تامل ناڈو میں 234 میں سے108 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار ہیں۔

اس الیکشن میں ٹی وی کے تامل ناڈو میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے جس سے روایتی سیاسی نظام میں بڑی دراڑ پڑگئی ہے۔ اس سے قبل یہاں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور اپوزیشن جماعت اے ڈی ایم کےکا زور رہا ہے جو کہ اس مرتبہ بالترتیب 59 اور 47 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔
وجے خود پیرمبور اور تروچی دونوں نشستوں سے کامیاب ہوئے۔ ان کی جماعت نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں تقریباً 35 فیصد (34.92 فیصد) ووٹ حاصل کیے جو ایک غیر معمولی کارکردگی ہے۔

خیال رہےکہ وجے نے2024 میں اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کی تاہم ان کی سیاسی سرگرمیاں اس سے بہت پہلے شروع ہوچکی تھیں۔

2009 میں انہوں نے اپنے فین کلبزکو فلاحی کاموں کے ایک مقبول نیٹ ورک میں تبدیل کیا۔2011 میں اس نیٹ ورک نے اے ڈی ایم کے اتحاد کی حمایت کر کے اپنی سیاسی طاقت کا ابتدائی مظاہرہ کیا۔وقت کے ساتھ ان کے فلمی ایونٹس سیاسی رنگ اختیار کرتےگئے، جہاں وہ نوجوانوں سے بے روزگاری، امتحانی دباؤ اور بدعنوانی جیسے مسائل پر بات کرتے رہے اور 2019 میں انہوں نے مودی سرکار کے شہریت ترمیمی قانون پر بھی تنقید کی۔

READ  مشہور برطانوی صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں