سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

Surgery on jaw of camel injured in violence in Sukkur

سکھر میں بااثر وڈیرےکے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی کراچی میں سرجری کردی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کردی گئی ہے لیکن اس کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا لہٰذا متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی ہے۔

سارہ جہانگیر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پوری کوشش کی گئی کہ اونٹنی کا خون ضائع نہ ہو، اونٹنی کی مکمل صحت یابی کے لیے اب بھی طویل وقت درکار ہوگا۔
اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ کاٹنے سے متعلق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے کہا کہ اونٹنی کی ٹانگ کے لیے کسی حل کی اُمید میں ہیں۔

سارہ جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کے ایکس ریز اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کپمنی کو بھی بھیج رہے ہیں۔

READ  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو کرایوں میں اضافے سے روک دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں