سابق بنگلادیشی وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
طارق رحمان کی واپسی پر ہزاروں لوگ ڈھاکا کی سڑکوں پر ان کے استقبال کیلئے جمع ہوئے۔
عوام سے خطاب میں طارق رحمان نے بنگلادیش کی ترقی اور امن کے لیے جامع منصوبے کا اعلان کیا اور گزشتہ ہفتے شہید ہونے والے طلبا رہنما عثمان ہادی کے قتل پر بھی اظہار تعزیت کیا۔
بعد ازاں انہوں نے اسپتال جاکر اپنی والدہ اور بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت بھی کی۔
طارق رحمان کو بنگلادیش کے وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا، رپورٹس کے مطابق طارق رحمان کی واپسی کو فروری 2026 میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔






تبصرے بند ہیں