لاہور میں داتا دربار توسیعی منصوبے کے تحت 30سال سے قائم پرندہ مارکیٹ گرا دی گئی

The 30-year-old bird market in Lahore has been demolished

لاہور میں داتا دربار توسیعی منصوبے کے تحت 30 سال سے قائم پرندہ مارکیٹ بھی گرا دی گئی۔

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں محکمہ اوقاف کی زمین پر30سال سے پرندہ مارکیٹ قائم تھی جسے 2 دن پہلے رات کے وقت داتا دربار توسیعی منصوبےکےتحت کیےگئے آپریشن میں گرا دی گئی۔

دکانداروں کے مطابق ایل ڈی اےاور ٹیپا نے بغیر کسی نوٹس کےاچانک آپریشن کیا جس سے ان کےکئی قیمتی پرندےاور جانور بھی ملبے تلےآ کر مر گئے۔

جانوروں سے پیار کرنے والے افراد سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر پریشان ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو پرندے نکالنےکا وقت تو دینا چاہیے تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے سامنے سے گندگی اور تجاوزات کے خاتمہ کا آپریشن جاری ہے تاہم اس دوران کسی پرندےیا جانور کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ترجمان ایل ڈی اے نےبھی کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد اور من گھڑت ہیں، ٹیموں نے 16 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی تاہم آپریشن سے قبل ایل ڈی اے اور ٹیپاکی ٹیموں نے دکانداروں سے مل کران کا سامان، پرندے اور جانور بحفاظت منتقل کر دیے تھے۔

READ  لاہور میں صبح سویرے بادل برس پڑے، آج بھی مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں