چاند گرہن کا اختتام

The end of the lunar eclipse

چاند گرہن اپنے اختتام کو پہنچ گیا,  پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نایاب فلکیاتی منظر کا دلکش نظارہ

 

چاند گرہن اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ زمین کے سورج اور چاند کے درمیان آنے سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اس نایاب فلکیاتی منظر کا دلکش نظارہ کیا گیا۔

اتوار کی رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی دھندلانے لگی، جبکہ 9 بج کر 27 منٹ پر جزوی گرہن شروع ہوا۔ 10 بج کر 31 منٹ پر چاند مکمل طور پر گرہن کی زد میں آ گیا، اور 11 بج کر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچا۔

اس دوران چاند کا رنگ سفید سے زرد، اور پھر سرخ ہو گیا، جسے ’بلڈ مون‘ کا دلکش منظر کہا جاتا ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند گرہن کے دوران چاند کے سامنے سے گزرتے ہوئے طیارے کے یادگار مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیے، جو دنیا بھر میں براہ راست نشر کیے گئے۔

چاند گرہن کا مکمل اختتام رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوا۔

READ  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری، دریائے راوی، چناب، ستلج بپھر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں