قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔
پہلےگروپ میں شاداب خان، رانافہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان آج سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے بنگلادیشی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائےگی۔
بورڈ کے مطابق فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا اور بنگلا دیش بورڈ منتظر ہے کہ آئی سی سی صورتحال کو سمجھتےہوئے جلد اس معاملے پر جواب دے گا۔





تبصرے بند ہیں