دی ہنڈرڈ لیگ پلیئرز آکشن: آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا

The Hundred League Players Auction

انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا۔

انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کرایا تھا تاہم اب تک صرف 2 پاکستانی کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرا ر احمد کو انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کر لیا۔
اس کے علاوہ برمنگھم فیونکس نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔

نیلامی سے پہلے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ بھارت سے جُڑا ہوا کوئی گروپ انگلش ٹورنامنٹ کیلئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو نہیں خریدے گا لیکن سن رائزرز لیڈز نے یہ بات غلط ثابت کردی جس کےبعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ۔

انڈین پریمیئر لیگ سن رائزرز حیدر آباد اور دی ہنڈرڈ لیگ میں سن رائزرز لیڈز کی کو اونر کاویا مران کو تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کاویا نے پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو کیوں ٹیم میں لیا ہے۔

READ  پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانےکا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں