امریکا میں مائنر لیگ بیس بال کے ٹور کے دوران ایک دیوقامت بیس بال پر 6,750 دستخط لے کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا۔
آٹھ فٹ قطر کی اس گیند نے اپنا سفر 24 جون کو وکٹری فیلڈ (انڈیانا پولس انڈینز کے ہوم گراؤنڈ) سے شروع کیا اور نیویارک میں واقع ایم ایل بی فلیگ شپ اسٹور پہنچنے سے پہلے 15 مختلف بال پارکس کا دورہ کیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے دستخطوں کی گنتی کر کے تصدیق کی کہ یہ اب دنیا کی سب سے زیادہ آٹوگراف رکھنے والی بیس بال ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کیمبرج یونائیٹڈ فٹبال کلب کے پاس تھا، جس پر 2,146 دستخط تھے۔






تبصرے بند ہیں