پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی خبریں سنیں، اس معاملے کو دیکھنا ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ

this matter will have to be looked into

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔

صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ائیر فورس ون میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نےکہاکہ وہ جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں نوبل انعام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

اس سے قبل غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے اور یہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ لکا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔

READ  پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں