پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار

International Competitions for the First Time

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

پاکستانی کلب کراچی سٹی ایف سی ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں شریک ہوگی جو پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم بھی ہے۔

ساف ویمن کلب چیمپئن شپ 5 سے 22 دسمبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں پاکستان کے کراچی سٹی ایف سی سمیت 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں انڈیا سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلا دیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

READ  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں