ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ زرتاج گل پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا۔
اسمبلی قواعد کے تحت اسپیکر نے ارکان کی نااہلی سے ایوان کو آگاہ کر دیا، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت دوبارہ شروع ہو گی۔ اسپیکر جلد نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کو نئے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے نام دینے ہوں گے۔
عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس اور فنانس کمیٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے 7 نااہل ارکان کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں