ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025: پاکستان کی بہترین تخلیقی مہمات کی پذیرائی

TikTok Ad Awards 2025

ٹِک ٹاک کو فخر ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ، تُرکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAP) کے خطے میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کر رہا ہے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز اور ایجنسیوں کا جشن منایا جاتا ہے جو ٹِک ٹاک پر تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل مہمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر تے ہیں، اور اس پلیٹ فارم کی منفرد نوعیت کو اپناتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کرتے ہیں۔

گزشتہ برس منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے۔ ٹِک ٹاک ایڈ ایوارڈز2025 کی تقریب میں ایک مرتبہ پھر پورے خطے کی سب سے متاثر کن اشتہاری مہمات کو پیش کیا جائے گا۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز کو سراہاجاتا ہے جنہوں نے تصدیق شدہ ہونے، تخلیقی صلاحیت، اورخوشگوار لمحات کو ٹِک ٹاک پر فروغ دیا اور ساتھ ہی شاندار کاروباری نتائج حاصل کیے۔

اس پروگرام کا مقصد ہے کہ ان اشتہارات کی غیر معمولی صلاحیت، جدت، اور اثرات کو تسلیم کیا جائے اور اعزازات سے نوازا جائے تاکہ ایسے تخلیقی ذہن جو ٹک ٹاک پر نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں، بھرپور انداز میں سامنے آئیں۔

ان ایوارڈز میں شامل ہونے کا مرحلہ مؤرخہ18 اگست سے شروع ہو چکا ہے اور اس میں پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان، عراق، مصر، ترکیہ، مراکش، کینیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، قازقستان، آذربائیجان، قبرص، بنگلا دیش اور سری لنکا میں قائم برانڈز اور ایجنسیوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اہل مہمات لازمی طور پرمؤرخہ یکم اکتوبر، 2024ءسےمؤرخہ31 اکتوبر، 2025ء کے درمیان ٹک ٹاک پر چلائی گئی ہوں۔

READ  ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

اس سال کے پروگرام میں نو کیٹیگریز شامل ہوں گی:

اِٹز دی کری ایٹو فار می It’s the Creative for Me)): ایسے ٹک ٹاک فرسٹ آئیڈیاز کو اجاگر کرنا جو صرف اس پلیٹ فارم پر ممکن ہوں، تخلیقی حدود کو آگے بڑھاتے ہوئے ناظرین کو مؤثر طریقے سے شامل کرتے ہیں۔
کمیونٹی کور(Community Core): ایسے حقیقی تعاون کو تسلیم کرنا جو کری ایٹرزاور کمیونٹیز کے ساتھ ہوں اور جو انگیجمنٹ اور اثر پیدا کرتی ہوں۔
فل فنل فلیکس(Full Funnel Flex): ایسی جامع حکمتِ عملیوں کو تسلیم کرنا جو مکمل مارکیٹنگ فنل میں قابلِ پیمائش نتائج فراہم کریں۔
بِگ برانڈنگ انرجی(Big Branding Energy) : مارکیٹنگ کا ابتدائی بہترین مرحلے (upper-funnel)، حکمتِ عملیوں اور تخلیقی کہانی گوئی کا جشن منانا تاکہ برانڈ کو یاد رکھنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر حاصل کیا جا سکے۔
گول ڈگر(Goal Digger): ایسی مہمات کو سراہنا جنہوں نے اختتامی مرحلے(lower-funnel) کی کارکردگی میں بہترین نتائج دیے ہوں، خواہ وہ ROAS ہو، کنورژنز ہوں یا سیلز۔
بوجی آن اے بجٹ(Bougie on a Budget): ایسی مہمات کو نمایاں کرنا جنہوں نے پروڈکشن کے محدود بجٹ کو تخلیقی انداز میں استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اثر پیدا کیا۔
ساؤنڈ آن پلیز(Sound On Please): ایسی مہمات کو سراہنا جن میں کہانی گوئی کے لیے آواز مرکزی حیثیت رکھتی ہو، اور موسیقی، آواز یا ایفیکٹس کو نئے اور یادگار انداز میں استعمال کیا گیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں