کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ

Quetta-Peshawar Jaffar Express suspended for two days

کوئٹہ: ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔

محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اورکراچی جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاورسے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

READ  بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 22 دہشتگرد ہلاک، 3 روز میں 177 دہشتگرد مارے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں