جمی نیشم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوہلی اور بابراعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابرکردیا

unwanted record in T20 cricket

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی اور بابراعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جمی نیشم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، یہ ساتویں بار تھا کہ کیوی بیٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

جمی نیشم 43 بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی، پاکستان کے بابراعظم ، محمد حفیظ، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ا ور انگلینڈ کے جیسن رائے شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ روانڈا کے زاپی بیمی نیمانا اور کیون ایراکوزے، بنگلادیش کے سومیہ سرکار، سری لنکا کے داسون شانکا اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس ہے، یہ سب ٹی ٹوئنٹی میں 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

READ  آئی سی سی رینکنگ: صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں