جنگ بندی کی امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں: ایرانی عہدیدار

US ceasefire proposals are unilateral and unfair: Iranian official

ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے اور اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں، صرف اسرائیلی اور امریکی مفاد میں ہیں۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا، پاکستان کو مؤقف دیا تھا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے، ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا ہے، اس مرحلے پر بات چیت کا کوئی منصوبہ ابھی نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو راستہ نکالا جا سکتا ہے، سفارت کاری کا عمل رکا نہیں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور ترکیے اتفاق پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے پہلے ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اب امریکا کے ردِعمل کا انتظار کر رہا ہے۔

READ  امریکا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے پر اربوں ڈالرز خرچ لیکن تعلیمی نتائج انتہائی مایوس کن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں