امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی

US lifts blockade of Iranian ports and coastal areas

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خطے میں موجود رہیں گے تاہم ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔

سپریم کونسل کے مطابق پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامےجاری کرے گی، جہازوں کو اتھارٹی کی جانب سے دیے گئے راستے اور وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔

READ  ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغربی فضائی حدود بھی کھول دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں