امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک ٹائمز کی خبر پر بر س پڑے اور اسے ‘بدعنوان’ قرار دے دیا ۔
ٹرمپ نے کہا کہ 4 ماہ کی ایران جنگ کے بعد زیادہ تبدیلی نہ لانے کانیویارک ٹائمزکا دعویٰ غلط ہے، ایران کی فوج،بحریہ اورفضائیہ ختم ہوچکی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لانچنگ پیڈز، میزائل ڈرونز کی تیاری کی ایرانی صلاحیت تقریباً ختم ہوچکی ہے، ایرانی اعلیٰ قیادت ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، یہ وہ تبدیلیاں ہیں جو رونما ہوئی ہیں۔






تبصرے بند ہیں