امریکا اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا

US will not go to war with Iran again:

امریکی خبار نے د عویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اب ایران کے خلاف مزید جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا،تب تک دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور جنگ کومزید پھیلانا نہیں چاہتی۔

دوسری جانب امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہوئے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو اہے۔

اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

READ  گزشتہ دنوں ایران میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے: ایرانی سفارتخانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں