عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علیمہ خان بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادی ہو گئی ہیں

Uzma Bukhari says Aleema Khan has become addicted to lying like her brother

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح متضاد بیانات دینے کی عادی ہو گئی ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کبھی دعویٰ کرتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں، کبھی انکار کر دیتی ہیں۔ کبھی ماں کی اجازت کا ذکر کرتی ہیں، کبھی ویزے کی کمی کا بہانہ بناتی ہیں۔ پہلے ان بچوں سے پوچھ لیں کہ وہ آنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ ہے، پھر ویزے کی درخواست کی بات کرتی ہیں۔ جب عمران خان کا "انقلابی ٹولہ” کچھ نہ کر سکا تو یہ دونوں لڑکے کیا کریں گے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان امریکا گھومنے گئے تھے، اب واپس لندن پہنچ چکے ہیں، اگر واقعی اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔

READ  جرات اور حکمت نے بھارت کے خلاف پاکستان کو کامیابی دلائی ,صدر آصف زرداری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں