بھارت کی سینئر بنگالی اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 سال کی عمر میں کولکتا میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔
مغربی بنگال موشن پکچر آرٹسٹس فورم کے ترجمان کے مطابق چیٹرجی کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں اور کئی مہینے اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر گھر منتقل کی گئی تھیں۔
اپنے 50 سالہ کیریئر کے دوران، چیٹرجی نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں تنقیدی طور پر سراہا جانے والا کام اور عوامی پسندیدہ فلمیں جیسے "تھگنی”, "منجری اوپیرا” اور "آلو” شامل ہیں۔
انہوں نے مشہور ٹی وی سیریلز جیسے "بھوٹو”, "بورون”, اور "درگا درگیشوری” میں بھی اداکاری کی۔ ان کی آخری ٹی وی سیریل "گیتا ایل ایل بی” تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئیں۔
چیٹرجی نے اپنی جوانی میں اسٹیج ڈراموں میں بھی فعال حصہ لیا اور فن کا سفر اسی سے شروع ہوا۔






تبصرے بند ہیں