کراچی: لانڈھی میں میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

water tanker hits motorcycle in Landhi

کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی پر پیش آیا جہاں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس یا دیگر حکام کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری یا حراست میں لینے سے متعلق تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 195 ہوگئی ہے۔

READ  ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں