ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

We received the gift of terrorism from the West

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمیں مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اعظم نذیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ رہا، ہم 40 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں ، کوئی ملک اتنا لمبا عرصہ دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑا۔

وفاقی وزیرقانون نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر ایک اور کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں، نئی کمیٹی ان معاملات کو دیکھے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا کے خلاف جلد اپیل کا حق مل جائے گا، حکومت نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے لائے جائیں گے ۔

READ  سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں