دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے: ترک سفیر

Will provide all possible assistance to Pakistan to eradicate terrorism

اسلام آباد : پاکستان میں ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

پاک ترکیے فرینڈ شپ ویک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا تھا پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی اور پختہ ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی حاصل کرنے کےلیے بہت محنت کی، ہمیں قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا تھا کہ ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں،ہم آج بھی اس عزم کااعادہ کرتےہیں کہ یہ دوستی مزید پختہ اور مستحکم ہوگی، پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ہمیں اس بات کا ادراک ہے اور ہم پاکستان کی اس ضمن میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم معیشت اور تجارت کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے اور سیاحت،تجارت اوردفاع میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا خطاب
دوسری جانب چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ تقاریب اور جشن پورا ہفتہ جاری رہے گا، کل پی این سی اے میں ترکیہ کی ثقافت کے مطابق موویز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس فرینڈشپ ویک کا اختتام کنونشن سینٹر میں گرینڈ تقریب سے ہوگا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا پاکستان اور ترکیے کے تعلقات اور دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے، پاکستانیوں کے دل ترکیہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

READ  شمالی کوریا کا 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں