امریکا و اسرائیل کو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا: ایران

Will target America and Israel with a force they have never experienced before

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا جواب ایسی طاقت سے دیا جائے گا جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ کل ایران نے امریکا اور اسرائیل پر میزائل داغے، جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

READ  اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں