شکر گڑھ : اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

Woman dies after allegedly receiving wrong injection at hospital

شکر گڑھ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے غفلت برتی، انجیکشن لگاتے ہی ماں کی موت ہوگئی۔

ورثا نے لاش رکھ کر اسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر کا مؤقف ہے کہ خاتون کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے ۔

READ  پشاور: طالبات کا مرد اساتذہ کے ساتھ ہرقسم کا رابطہ مکمل طور پر ممنوع قرار، اسلامیہ کالج کی گائیڈ لائنز جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں