امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی کے خاندان سےکوئی تعلق نہیں: زینب سلیمانی

Women arrested in the US have no connection to Qassem Soleimani's family: Zainab Soleimani

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کر دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔
قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس سلیمانی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک شہید قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔

اس سے پہلے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔

READ  امریکا و اسرائیل کیخلاف پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن جوابی حملے کیلئے تیار ہیں: ایرانی فوج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں