پاکپتن: سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق

Youth dies after falling into a pit dug for a sewer line

پاکپتن میں سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واسا نے حاجی خورشید روڈ پر سیوریج لائن کے لیے سڑک کنارے گڑھا کھود رکھا تھا۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گڑھے میں گرنے کی وجہ سے نوجوان کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی، جسے پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ساہیوال ریفر کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق ساہیوال اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے چیک کیا تو نوجوان انتقال کر چکا تھا۔

READ  روشنی سے آن اور آف ہونے والی ٹیٹو سیاہی تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں