تعلیم پاک بھارت کشیدگی،لاہور میں ہونے والے امتحانات ملتوی

Education Pakistan

لاہور میں صوبائی حکومت نے جمعہ کے روز شیڈول تمام تعلیمی اداروں کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ تعلیمی ادارے اپنے سٹوڈنٹس کو آج ہونے والے امتحان کے ملتوی ہونے کی اطلاع کر رہے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ کا جمعہ کے روز ترجمۃ القرآن اور ایتھکس کا پیپر ملتوی کیا گیا ہے۔

میٹرک کا جمعہ کے روز ہونے والا کمپیوٹر اور بیالوجی کا پریکٹیکل ملتوی کیا گیا ہے، ملتوی ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ امتحانات پاکستان پر بھارت کی مسلط کی گئی کشیدگی کے سبب ملتوی کئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت تمام تعلیمی اداروں کو آج جمعہ، کل ہفتے کے روز بند رکھنے کا الگ سے حکم نامہ جاری کر چکی ہے۔

آج ملتوی کئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخ متعلقہ ادارے طے کر کے سٹوڈنٹس کو آگا ہ کریں گے۔

پاک بھارت جنگ کی وجہ سے لاہور اور ملتان بورڈ نے کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، لاہور بورڈ نے جمعہ کے روز ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

ملتان بورڈ نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، ایچ ایس ایس سی کے تھیوری پیپرز اور ایس ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، فرسٹ گروپ ترجمۃ القرآن مجید جبکہ سیکنڈ گروپ کا اخلاقیات کا کل ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا گیا۔

READ  میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے امتحانی مراکز بڑھانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں