تعلیم پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

Education PPSC announces written results for various departmental vacancies

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار کامیاب ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں بائیو کیمسٹ کی ایک آسامی کیلئے بھی 5 امیدوار کامیاب اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کیلئے ایک امیدوار کامیاب ہو گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 14 آسامیوں کیلئے 14 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا، جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر کی 153 آسامیوں کیلئے اقلیتوں کے کوٹے پر مختص 5 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث خالی رہ گئیں۔

READ  سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کرنیوالے اقلیتی نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں