کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں’، پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر حریت کانفرنس کا ردعمل

Kashmiris consider

پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کا ردعمل آگیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سےکشمیریوں کےحوصلے بلند ہوئے ہیں۔

بیان میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان پربھارتی میزائل حملے مودی حکومت کےہندو توا ایجنڈےکا تسلسل ہیں، رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر میزائل حملوں نےبھارت کا دہشتگرد چہرہ بےنقاب کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی،پاکستان کوبدنام کرنےکے لیے فالس فلیگ آپریشن رچاتاہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دےجوخطے،بھارت عالمی امن کےلیے خطرہ ہے۔

READ  پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں