ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

13 Fitna al-Khawarij terrorists killed in Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سےنشانہ بنایا، آپریشن کےنتیجے میں13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023میں درابن خودکش دھماکےکی سہولت کاری میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقےمیں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

READ  پختونخوا میں مُلا نذیرگروپ کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 خوارج ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں