انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک

16 killed in fire at Indonesian nursing home

انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر مناڈو میں واقع ریٹائرمنٹ ہوم میں اتوار کی رات تقریباً 8:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

شہر کے فائر اور ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ کئی لاشیں نرسنگ ہوم کے کمروں سے برآمد ہوئیں۔ آگ پر تقریباً ایک گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، تاہم پولیس اب بھی آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس جاں بحق افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتال سے رابطہ کریں ۔

ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ کئی لاشیں اس قدر جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

READ  گوئٹے مالا: لوڈو کے طرز کا قدیم پُراسرار کھیل دریافت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں